نوعمری میں فحش فلمیں دیکھ کر زندگی میں خوفناک تبدیلی آتی ہے۔۔۔ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 20:46 شام

کنبرا (شفق ڈیسک) کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے والوں کیلئے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ایسی خوفناک خبر سنا دی کہ والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی شروع کر دیں گے اور ہرصورت انہیں اس خباثت سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنسدانوں نے تحقیق میں ثابت کیا کہ کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے والے افراد کے دماغ میں انتہائی خوفناک تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں اور وہ بڑے ہو کر جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے فحش فلموں کے عادی 14سال کے لڑکوں کے دماغ میں ہونیوالی تبدیلیوں کا مطالعہ کرکے یہ رپورٹ مرتب کی اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اس تحقیق میں 6 ماہرین نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ فحش فلمیں دیکھنے سے دماغ کا تحریک دینے والا حصہ سکڑ جاتا ہے اور متاثرہ شخص کے بڑے ہو کر ’’جنسی شکاری‘‘ بننے کے امکانات انتہائی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ جیما میک کیبین کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے معاشرے میں جنسی زیادتی کے واقعات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کم عمر افراد کو فحش فلموں سے دور کرنا ہو گا۔