پرکشش نظر آنے کیلئے نوجوان لڑکی نے جسم کا ایسا حصہ نکلوا دیا جان کر حیران رہ جائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 20:47 شام

 

نیویارک (شفق ڈیسک) حسن میں اضافے کیلئے اکثر ماڈلز اور اداکارائیں پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں لیکن سویڈن کی پگزی فوکس نامی ماڈل اس جنون میں اتنی آگے نکل گئی کہ کمر پتلی کروانے کیلئے اپنی پسلیاں ہی نکلوا دیں۔ یہ ماڈل پلاسٹک سرجری کی اس قدر عادی ہو چکی ہے کہ اس کے گھروالوں کو اس کی زندگی کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کیمطابق 26 سالہ پگزی سویڈن میں پیدا ہوئیں اور اب امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔ وہ اب تک اپنے حسن میں اضافے کیلئے 100 سے ز

ائد آپریشن کروا چکی ہے، حتیٰ کہ اس نے اپنی کمر پتلی کرنے کے لئے اپنی پسلیاں بھی نکلوا دی ہیں۔ اس نے اپنی چھاتی کے بھی کئی آپریشن کروائے ہیں اور سرجری کے ذریعے اپنی آنکھوں کا رنگ بھی تبدیل کروا لیا ہے۔حال ہی میں اس نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے اور ہونٹ اتنے بڑے بنوا لئے ہیں کہ وہ زندہ کارٹون بن کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پگزی نے الیکٹریشن کی تربیت حاصل کی تھی تاہم بعد میں ماڈلنگ کی طرف آ گئی اس کا کہنا ہے کہ میری شکل و شباہت متعدد پلاسٹک سرجری آپریشنز کے بعد یکسر تبدیل ہو چکی ہے لیکن میں اب بھی مطمئن نہیں ہوں اور مزید سرجری کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں۔ میں سرجری سے قبل اور بعد کی اپنی شکل و صورت پر خوش ہوں تاہم میں جس طرح کی شکل چاہتی ہوں تاحال ویسی نہیں بن پائی۔ میں 2017ء میں مزید 10آپریشنز کرواؤں گی۔ میں اپنی کمر کو مزید کم کرنا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ دنیا کی پتلی ترین کمر والی لڑکی کا اعزاز حاصل کروں اور میرا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو۔ دوسری طرف پگزی کے والدین اس کے پلاسٹک سرجری کے جنون پر شدید پریشان ہیں اوراس کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔ اس کی والدہ اینا لینا کا کہنا تھا کہ ہر بار جب بھی پگزی گھر آتی ہے اپنی نئی پلاسٹک سرجری کے باعث جسم میں ہونے والی تبدیلیاں ہمیں دکھاتی ہیں جس سے ہم مزید خوفزدہ ہو جاتے ہیں، کہ وہ اپنے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے۔ مجھے خطرہ ہے کہ پگزی جسم پر سرجری کروا رہی ہے اس کا جسم یہ سب برداشت نہیں کر سکے گا۔