روبوٹ کبھی بھی بچے کا متبادل نہیں ہو سکتا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 04, 2016 | 19:22 شام

کیروبو مینی ننھا مھنا روبوٹ 10 سنٹی میٹر، ایک ہتھیلی کے برابر آئندہ سال فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ معروف آٹوموبل کمپنی ٹویوٹا نے بتایا کہ دس سینٹی میٹر کے قد کا روبوٹ گپ شپ کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ بچوں جیسی خصوصیات رکھتا ہے کیروبو مینی کے سربراہ ڈیزائنر فومینوری ککاو¿ٹا نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا یہ لنگڑا کر چلتا ہے اور بیٹھے ہوئے بچے کی نقل میں تیار کیا گیا ہے جسے ابھی پوری طرح سے بیٹھنا نہیں آتا روبوٹ میں یہ کمی لوگوں میں لگاو¿ پیدا کرنے کے لیے رکھی گئی اس سے قبل کیروبو نامی روب
وٹ سنہ 2013 میں خلا میں بھیجا گیا تھا۔ ہرٹفورڈ شائر یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹر سائنز کی پروفیسر کرسٹین ڈاو¿ٹینہان نے کہا کہ یہ کیوٹ یعنی دلکش روبوٹ نوجوانوں کی دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔ ٹویوٹا کے اشتہار میں خواتین کو اسے پالنے میں جھلاتے ہوئے دکھایا گیا لیکن کمپنی کی طرف سے واضح طور پر ایسی کوئی تردید نہیں سامنے آئی۔ پرفیسر کرسٹین نے کہا کہ روبوٹ بچے کے متبادل نہیں ہو سکتے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت تقریبا 300 پاو¿نڈ ہو سکتی ہے۔