موٹی عورت کا اپنے شوہر کو جھٹکا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 18:29 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) موٹاپے کا شکار اکثر افراد سو طرح کے جتن کرکے بھی اس میں کمی لانے میں ناکام رہتے ہیں لیکن موٹاپے میں مبتلا اس امریکی خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی کو چیلنج لیتے ہوئے اپنا وزن اس قدر کم کر لیا کہ بالکل سلم اور سمارٹ ہو گئی۔ رپورٹ کیمطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی رہائشی 34سالہ بیٹسی ایالہ نے 2013ء میں اپنی بیٹی ازابیلا کو جنم دیا جس کے بعد اس کا وزن بڑھتے ہوئے 119 کلوگرام تک جا پہنچا اور وہ انتہائی بھدی دکھائی دینے لگی۔ 6 ماہ بعد ایک روز اسکے ہاتھ اپنے شوہر کا موبائل فون لگا۔ اس نے اس میں پیغامات پڑھے تو اس پر منکشف ہوا کہ اس کا شوہر، جو اب سابق شوہر ہو چکا ہے، کہیں اور چکر چلا رہا ہے اور اس کی محبوبہ اسے موٹی عورت کہہ کر پکارتی ہے۔ رپورٹ کیمطابق بیٹسی نے اپنے شوہر کی بیوفائی اور اس کی محبوبہ کاطعنہ چیلنج کے طور پر لیا اور وزن کم کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا۔ وہ ہفتے میں 6 دن جم جانے لگی اور اپنی خوراک کا بھی دھیان رکھنے لگی اور آج اس کا وزن صرف ساڑھے 46 کلوگرام رہ گیا ہے۔ بیٹسی کا کہنا ہے کہ جب مجھے میرے شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیا کروں۔ اب میں سمجھتی ہوں کہ اس نے جو کچھ کیا وہ میرے لئے ایک نعمت ثابت ہوا۔ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو میں ہمیشہ ویسی ہی رہتی اور کبھی موٹاپا کم کرنے کی طرف راغب نہ ہوتی۔ شوہر کی بے وفائی کے بعد میں اپنی بیٹی کے لیے ایک مثال بننا چاہتی تھی۔ میں ہر ورزش کے بعد روتی اور دعائیں مانگتی تھی۔ آخر میری دعائیں سنی گئیں اور میں جو چاہتی تھی مجھے حاصل ہو گیا۔