نومولود بچے کیلئے ماں کا دودھ انٹی بائیوٹک دوا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 04, 2016 | 19:25 شام
بچوں کے امراض کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے پیدائش کے بعد بچے کی صحت کی حفاظت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت نے ماں کے دودھ کی صورت میں بچے کو ہر مرض سے محفوظ بنانے کا انتظام کیا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد یہ غذا ہے جو بچے کو دینی لازمی سمجھی جاتی ہے اس سے بچہ ناصرف بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے بلکہ جسمانی کمزوری سے محفوظ رہتا ہے اس کی نشوونما بہتر ہوتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے انٹی بائیوٹک دوا کا کام کرتا ہے۔