امریکہ میں اڑتالیس گھنٹوں میں اکسٹھ افراد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 22:29 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکہ میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 190 واقعات میں کم از کم 61 افراد ہلاک اور 116 زخمی ہوئے ہیں۔ ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز اور نئے عیسوی سال کی تعطیلات کے موقع پر فائرنگ کے 62 واقعات رونما ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئیں جن میں 24 افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے سب سے زیادہ یعنی 7 واقعات فلوریڈا اور انڈیانا ریاستوں میں رونما ہوئے جبکہ ٹیکساس اور ایلینوئے میں 5 اور کنٹا

کی اورمشی گن میں 4 واقعات رونما ہوئے۔ بدھ کے روز بھی امریکہ میں فائرنگ کے 128واقعات میں37 افراد ہلاک اور 81 دیگر زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونیوالوں میں15 سال سے کم عمر کے کئی بچے اور نوجوان شامل ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ 2016 کے آغاز سے2017 کے شروع تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے 57371 واقعات رونما ہوئے جن میں 14869 ہلاک اور 30315 زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 سال سے بھی کم عمر کے 662 بچے شامل ہیں۔