میاں بیوی کئی سالوں بعد بہن بھائی نکلے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 16:38 شام

 

سائپالو (شفق ڈیسک) سات سال تک شادی شدہ زندگی گزارنے اور ایک بچی کے والدین بننے کے بعد ایک برازیلی جوڑے کو معلوم ہوا کہ وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔ سائپالو شہر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ ایڈریانا کی اپنی اہلیہ اور بہن سے پہلی ملاقات 10 سال پہلے اس وقت ہوئی تھی جب ایڈریانا اپنی پہلی شادی ختم ہونے پر اپنے آبائی شہر واپس آگئی۔ وہاں اسے ٹرک ڈرائیور لینڈرو سے محبت ہوگئی اور سات سال پہلے انہوں نے شادی کرلی اور ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔ لینڈرو اور ایڈریانا دونوں کو یہ م

علوم تھا کہ ان کی ماں نے انہیں بچپن میں ہی چھوڑ دیا تھا اور دونوں اپنی ماں کی تلاش میں تھے۔ ایڈریانا نے اس مقصد کیلئے مقامی ریڈیو سے رابطہ کیا جس کے ایک خصوصی پروگرام کے ذریعے کھوئے ہوئے لوگوں کی تلاش کی جاتی ہے۔ ایڈریانا کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ بالآخر اس پروگرام کے ذریعے اسے اس کی ماں مل گئی لیکن جب ماں نے یہ انکشاف کیا کہ اس نے اپنی دوسری شادی سے پیدا ہونیوالے بچے لینڈرو کو بھی چھوڑ دیا تھا تو ایڈریانا کو کچھ خدشہ محسوس ہوا اور جب اس نے مزید معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ اس کی ماں کا بچہ لینڈرو دراصل اس کا خاوند بن چکا ہے۔ اگرچہ ابتداً دونوں سخت صدمے سے دو چار رہے لیکن اب انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔