خام تیل کی قیمت فی بیرل 51 ڈالر سے تجاوز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 03:21 صبح

سنگا پور (شفق ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45 سینٹ کے اضافے کے بعد 49.14 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ تیل کی تجارت سے وابستہ بروکرز کا کہنا ہے کہ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خام تیل کے انونٹریز میں کمی کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 51.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔