ٹی وی، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز سے بھی آگے نئی ٹیکنالوجی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 16:42 شام

نیویارک (شفق رپورٹ) ٹی وی، لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز پر ویڈیوز دیکھنے کا زمانہ اب قصہ پارینہ بننے جا رہا ہے کیونکہ سونی نے ایسے لینز تیار کر ڈالے ہیں جو کوئی بھی ویڈیو ریکارڈ کرنے اور بعد ازاں اسے چلانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کیمطابق پہلے تو لینز نظرکی حفاظت و دیگر مقاصد کیلئے آنکھوں میں لگائے جاتے تھے تاہم اب سونی نے انہیں حیران کن طور پر ٹی وی سکرین کا متبادل بنا دیا ہے۔ ان میں ویڈیو محفوظ کرنے اور چلانے کے علاوہ آٹوفوکس ایکسپوژر ایڈجسٹمنٹ اور زومنگ کی صلاحیت بھی موجود ہ

ے۔ رپورٹ کے مطابق سونی نے گزشتہ سال ان لینز کی سندِ حق ایجاد حاصل کی تھی اور اب اس کا ابتدائی کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ان لینز کے کمالات کے عملی مظاہرے کی حقیقت کہ یہ کس طرح آنکھوں میں رہتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرتے اور پھر اس شخص کو دکھاتے ہیں۔