اپنے آپ کو محفوظ کہنے والے ملک میں حیران کن ہلاکتوں کی تعداد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 15:30 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کیمطابق امریکہ میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 177 واقعات پیش آئے جن میں 46 افراد ہلاک اور 108 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں کچھ بچے اور نوجوان بھی ہیں ۔ 2017ء کے آغاز سے 18 جنوری تک امریکہ میں فائرنگ کے 2820 واقعات پیش آچکے ہیں کہ جن کے نتیجے میں 751 افراد ہلاک اور 1447 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ بھر میں ہونیوالے فائرنگ کے واقعات کو ایک خود مختار ادارہ اکٹھا کرتا ہے اور یہ اعداد

و شمار اسی ادارے کی رپورٹ کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں۔