ٹرمپ اخلاقی اقدار اور غریبوں کا خیال رکھیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 15:52 شام

ویٹیکن (شفق ڈیسک) پوپ فرانسس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اخلاقی اقدار سے رہنمائی حاصل کریں۔ وائس آف امریکہ کیمطابق ٹرمپ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ویٹیکن سے جاری ہونیوالے پوپ فرانسس کے پیغام میں کہا کہ پوپ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی صدراتی مدت کے دوران لازمی طور پر غریبوں اوربے یارو مدد گار لوگوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے ٹرمپ کے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے بعد بھیجے جانیوالے ایک پیغام میں کہا کہ اس وقت انسانی برادری شدید نوعیت کے انسانی ہمدردی کے بحرانوں میں گھری ہوئی ہے اور وہ

توجہ اور متحدہ سیاسی رد عمل کی طلب گار ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ آپکے فیصلوں کو ان اعلیٰ روحانی اور اخلاقی اقدار کی راہنمائی حاصل ہو جنہوں نے امریکی عوام اور آپکے ملک کے دنیا بھر میں انسانی وقار اورآزادی کے فروغ کیلئے کام کرنیکے عزم کی تاریخ مرتب کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ انکی قیادت میں تمام خدشات اور تحفظات سے بالاتر ہو کر غریبوں، بے یارو مدد گاروں اور ضرورت مندوں کیلئے امریکہ آگے بڑھتا رہے۔