اخروٹ کھائیں ذیابیطس بھگائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 15:41 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ 56 گرام مغز اخروٹ کا مسلسل 6 ماہ تک استعمال خون کی نالیوں کو بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی بہت سے امراض سے بھی بچاجاسکتا ہے۔ امریکی ماہرین کیمطابق دل اور خون کی شریانیں تنگ ہونے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوسکتا ہے جس میں انسانی جسم مناسب مقدار میں ہارمون نہیں بناپاتا جب کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ وٹامن ای اور فولیٹ جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلوریز کی وافر مقدار ہونیکے باوجود بھ

ی یہ موٹاپے کی وجہ نہیں بنتا۔ امریکا میں ییل یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کیمطابق اخروٹ صحت پر کئی لحاظ سے مثبت اثر ڈالتے ہیں اور خصوصاً دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ ماہرین نے اس کیلئے ایک مختصر مطالعہ کیا جس میں ایسے مرد و خواتین نے حصہ لیا جو ذیابیطس کے کنارے پہنچ چکے تھے، ان میں سے 25 سے 75 برس کے افراد کو 6 ماہ اخروٹ کھانے کو دیئے گئے جس کے بعد 3 ماہ کا وقفہ کیا گیا اور دوسرے گروپ کو اخروٹ کھلائے گئے، یہ تمام افراد کئی امراض کے دہانے پر تھے جن میں ذیابیطس، زائد وزن، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور خون میں شکر کی زیادتی جیسے امراض کے قریب پہنچ چکے تھے۔ نتائج کیمطابق رضاکاروں کے دونوں گروہوں میں دل، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور دیگر طبی کیفیات میں بہتری دیکھی گئی۔ ماہرین کیمطابق اگر مناسب غذا، ورزش، تمباکو نوشی سے گریز کرتے ہوئے اخروٹ کو روزمرہ خوراک میں شامل رکھا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔