ٹرمپ کی صاحبزادی شاید انکے نقش قدم پر چلنے کو تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 16:39 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) سرمایہ دار ڈونلڈ ٹرمپ خود تو متنازعہ ہیں انکی صاحبزادی بھی شاید انکے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے 13 نومبر کو اپنے والد کیساتھ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پہنے ہوئے بریسلٹ کی تشہیر شروع کر دی۔ انکی کمپنی ایوانکا ٹرمپ فائن جیولری کی ایک اہلکار نے تمام اہلکاروں کو ایک پیغام بھیجا جس میں انہیں ایوانکا کی تصویر تمام کلائنٹس اور دوسروں کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ ان کی تصویر پر سٹائل الرٹ کی ہیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس بریسلٹ کی قیمت دس ہزار آٹھ سو ڈالر ہے۔ یوں تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایوانکا کے اٹھارہ لاکھ فالوورز ہیں لیکن انکی بریسلٹ پہنے تصویر کو سوشل میڈیا پر اب تک بیس لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔