سگریٹ کا دھواں ڈی این اے میں تبدیلی کی وجہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 20:20 شام

 

واشنگٹن (شفق ڈیسک) تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کے دھوئیں کے اثرات انسانی ڈی این اے پر کئی سال تک موجود رہتے ہیں۔ سگریٹ نوشی انسانی جین کے مجموعے جینوم کو بھی متاثر کرتی ہے۔امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ایک دو نہیں بلکہ 7 ہزار انسانی جین کو متاثر کرتی ہے اور یہ تبدیلی اگلے 30 سال تک ڈی این اے میں موجود رہتی ہے۔ سگریٹ نوشی‘ڈی این اے میتھائیلیشن’کی وجہ بنتی ہے۔ڈی این اے میتھائیلیشن وہ عمل ہے جو جین کے کردار کو قابو کرتا ہے۔ اب ماہرین تمباکو نوشی ک

ے اثرات کو ڈی این اے اور جین کی تبدیلی سے بھی پرکھ سکتے ہیں اور اسی وجہ سے مختلف امراض کے علاج کی نئی راہیں بھی کھل سکیں گی۔ تحقیقی مقالے کی مرکزی مصنف کا کہنا ہے کہ میتھائیلیشن کے عمل کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جین تبدیل کرکے کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔