ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر فلم کا ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 18:17 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) جنگل کے کنگ کانگ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے۔ ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت ن

ہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں، یہ مناظریقیناً دیکھنے والوں کے دل دہلا دیں گے۔ تھامس ٹُل، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن، بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن، تھامس مان اور جان گُڈمین اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ نوے ملین ڈالر لاگت سے تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کووارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 10 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1933ء سے اب تک عظیم الجثہ گوریلا پر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005 میں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔