شکی مزاج شوہر نے بیوی کی جاسوسی کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 17:19 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) امریکہ میں شکی مزاج شوہر نے بیوی کی جاسوسی کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا اور بیوی سے علیحدگی کا فیصلہ بھی کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈرون اب صرف بمباری، لائٹ شو یا پیزا ڈلیوری کیلئے ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ امریکہ میں اب ڈرون بیوی کی جاسوسی کیلئے بھی استعمال ہونے لگے ہیں امریکہ کے شہر پنسلوانیہ میں ایک شکی مزاج شوہر نے ڈرون سے بیوی کی جاسوسی کا کام لیا اور ڈرون کی ویڈیو کو بطور ثبوت دے کر بیوی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ ڈرون کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی بیوی کسی دوسرے شخص سے مل رہی ہے جس پر شوہر نے شدید غصے کا اظہار کیا اور 18 سال سے ایک ساتھ رہنیوالے جوڑے نے علیحدگی اختیار کر لی۔