پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکن لاپتہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 15:52 شام

امریکہ (شفق ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے۔ مارک ٹونر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سلمان حیدر اور دیگر کے لاپتا ہونے سے متعلق پاکستانی وزارت داخلہ کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سٹریٹجک سینٹر قائم کر رہا ہے جو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا حصہ ہوگا۔