اچھے اور برے خیالات میں غذا کا کردار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 19:13 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا نہ صرف ہمیں جسمانی فوائد پہنچاتی ہے بلکہ یہ ہمارے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے جسم سے منفی خیالات و جذبات کو کم کر کے مثبت تبدیلیاں پیدا کرتی ہے۔ ماہرین کیمطابق 5 غذائیں ایسی ہیں جو اگر دن کے آغاز میں کھائی جائیں تو یہ دن بھر ہمارے موڈ کو خوشگوار رکھتی ہیں اور ہم سخت اور مشکل حالات میں بھی منفی جذبات و خیالات سے دور رہتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ غذائیں کون سی ہیں۔ چاکلیٹ ماہرین کیمطابق کئی بار تحقیق میں یہ بات ث

ابت کی جا چکی ہے کہ چاکلیٹ کھانا انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے۔ یہ دماغی کارکردگی، قوت مدافعت، خون کی روانی اور اعصاب کی کارکردگی میں اضافہ، وزن میں کمی اور امراض قلب، فالج اور جلدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں 70 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔ انڈے انڈوں میں موجود وٹامن ڈی ڈپریشن میں کمی کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ قوت مدافعت میں اضافہ جبکہ مختلف موسمی بیماریوں جیسے کھانسی، نزلہ اور سردی سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔ بیریز مختلف اقسام کی بیریز جیسے اسٹرابیری، رس بھری، بلو بیری اور بلیک بیری ذائقہ میں کھٹی اور میٹھی ہوتی ہیں اور ان میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس مجود ہوتے ہیں۔ یہ عنصر ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی کیلئے نہایت مددگار ہے۔ اخروٹ غذائیت بخش چکنائی سے بھرپور اخروٹ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو معمول کیمطابق رکھتا ہے۔ یہ جسم کو ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ جسم کو تناؤ میں مبتلا کرنیوالے ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے۔ کیلا۔ کیلا ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے۔ دن کے آغاز میں اسکا استعمال آپکو دن بھر توانا اور چاق و چوبند کھتا ہے۔ یہی نہیں یہ آپکے ڈپریشن اور دماغی تناؤ میں کمی کیلئے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔