کانگ سکل آلینڈ ہالی وڈ فلم کا نیا ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 18:49 شام

 

لاس اینجلس (شفق ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ہارر فلم کانگ سکل آلینڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے، گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ سکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گْڈمین شامل ہیں۔190ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم 10مارچ کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گا۔