ایڈوبی نے اینڈروئیڈ کیلئے فوٹو شاپ فکس اور فوٹو شاپ سکیچ ایپس لانچ کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 13:23 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) فوٹو شاپ فکس اینڈروئیڈ 5.0 یا جدید اور فوٹو شاپ سکیچ اینڈروئیڈ 4.4 یا جدید کیلئے ہیں ایڈوبی نے حال ہی میں اینڈروئیڈ کیلئے دو نئی ایپلی کیشنز لانچ کی ہیں۔ ایڈوبی فوٹو شاپ فکس (Photoshop Fix) اور ایڈوبی فوٹو شاپ سکیچ (Photoshop Sketch) کو پلے سٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایڈوبی فوٹو شاپ فکس ایک ایڈوانس ایپلی کیشن ہے، جس سے صارفین اپنی تصاویر کو ری ٹچ اور رسٹور کر سکتے ہیں۔ فوٹو شاپ فکس سے صارفین ایڈوبی کریٹیو کلاؤڈ کے ذریعے دوسری موبائل یا ڈیسک ٹاپ ایپ سے ایڈیٹڈ فوٹو

تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں فوٹو ایڈٹ کرنیکے بعد اسے براہ راست ڈیسک ٹاپ فوٹو شاپ سی سی پر بھی بھیجا جا سکتا ہے، جسکے بعد فوٹو شاپ سی سی سے اس پر مزید کا م کیا جا سکتا ہے۔ ایڈوبی فوٹو شاپ سکیچ ایک بالکل مختلف ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپلی کیشن میں صارفین پینٹ جیسے ٹولز سے آرٹ ورک کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن سے بنائے گئے آرٹ ورک کو لیئر فائلز کی شکل میں ایڈوبی فوٹو شاپ سی سی یا اڈوبی الیسٹریٹر سی سی میں بھیجا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایڈوبی فوٹو شاپ فکس اینڈروئیڈ 5.0 یا جدید اور فوٹو شاپ سکیچ اینڈروئیڈ 4.4 یا جدید کیلئے بنائی گئیں ہیں۔