بلی نے مجرم پکڑنے میں پولیس کی مدد کی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 19:40 شام

افراٹا (شفق ڈیسک) پنسلوینا ایک بلی کی مدد سے پولیس نے بھگوڑے مجرم کو پکڑ لیاہے افراٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں ایک بلی اور ایک 23 سالہ بھگوڑے، جوناتھن مائیکل، کی تصویر شیئر کی ہے اوربتایا ہے کہ ایک بلی کی وجہ سے جوناتھن پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں جوناتھن کو تلاش کر رہے تھے مگر وہ نہیں مل رہا تھا.ا سی اثناء میں ایک پولیس آفیسر کی نظر ایک بلی پر پڑی جو مسلسل ایک جگہ دیکھے جا رہی تھی۔ آفیسر نے جا کر بلی کی نظروں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک شیڈ میں دیکھا مگر اسے وہاں کوئی نظر

نہیں آیا۔ آفیسر نے بلی کی طرف دیکھا تو وہ آفیسر کے پیھے دوسرے شیڈ کو دیکھ رہی تھی۔ آفیسر نے پیچھے دیکھا تو اسے وہاں جوناتھن چھپا ہوا نظر آگیا۔ جسے بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔