عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 19:32 شام
نیو یارک (شفق ڈیسک) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ روز یو ایس کروڈ کے تحت فروری کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 52.88 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ مارچ کیلئے قیمتوں میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 53.54 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ برینٹ کروڈ کے تحت قیتموں میں 2.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے معاہدے 55.72 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ مبصرین کیمطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب پہلے ہی 1.5 ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کر چکا ہے۔