اداکارہ کو بغیر بتائے اس کی عزت لوٹ لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 07:29 صبح

 

نیویارک (شفق ڈیسک) مشہور زمانہ فلم لاسٹ ٹینگو ان پیرسانتہائی شرمناک جنسی مناظر کی وجہ سے پہلے ہی دنیا کی متنازع ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے لیکن اب اسکے ایک ریپ سین کے متعلق فلم کے ڈائریکٹر نے ایسا اعتراف کر دیا کہ سننے والے واقعی ہل کر رہ گئے ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کیمطابق فلم کے ڈائریکٹر برنارڈو برٹولوچی نے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف کرکے دنیا کو پریشان کر دیا ہے کہ فلم کا متنازع ترین سین، جس میں مارلن برانڈو ہیروئن ماریہ شنائیڈر کو ریپ کا نشانہ بناتا ہے۔ محض ایک ف

لمی منظر نہیں بلکہ حقیقی ریپ تھا۔ برنارڈو کا کہنا ہے کہ یہ سین سکرپٹ میں نہیں تھا اور ماریہ اس کے متعلق بے خبر تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات صرف انہیں اور برینڈن کو معلوم تھی کہ ماریہ کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے۔ برنارڈو نے بتایا کہ یہ برینڈن کی ہی تجویز تھی، جس کا مقصد اس سین کو حقیقی رنگ دینا تھا۔ برنارڈو کیمطابق ان کا اپنا بھی یہی خیال تھا کہ اس صورت میں ماریہ ایک فلمی ایکٹر کی بجائے ایک حقیقی لڑکی کے تاثرات دیں گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ سین کا شمار پہلے ہی فلمی تاریخ کے بیہودہ ترین مناظر میں ہوتا ہے۔ لیکن اس انکشاف نے اس کی سنگینی میں ناقابل تصور اضافہ کردیا ہے۔ دنیا بھر کے فلمی شائقین اس انکشاف پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کی بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کا عہد کر لیا ہے کہ آئندہ برنارڈو اور برینڈن کی فلم پر نظر بھی نہیں ڈالیں گے۔