سگریٹ نوشی انسان کو کیسے فائدہ پہنچاتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 16:09 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) تمباکو نوشی یا سگریٹ نوشی کو عام طور پر صحت کیلئے نقصان دہ گردانا جاتا ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کو تمباکوشی کا شاخسانہ کہا جاتاہے۔ لیکن سگریٹ نوشی کے بعض فوائد ایسے بھی ہیں جو کہ عام طور لوگ نہیں جانتے۔ یہ فوائد درج ذیل ہیں۔ جوڑوں کی سرجری سے بچت۔ ایک سائنسی ریسرچ کیمطابق سگریٹ نوشی کرنیوالے افراد کے جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کی ایک ریسرچ کے مطابق موٹاپا اور دوڑ کی ورزش کرنیوالے افراد عام طور پر جوڑوں کی بی

ماری میں مبتلا ہوتے ہیں جس کے باعث ان کو اس حوالے سے آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے تاہم سگریٹ میں نکوٹین کی موجودگی کے باعث انسان کے جوائنٹ زوال پذیر نہیں ہوتے، لہذا ان کو اس حوالے سے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ پارکنسن کی بیماری سے تحفظ سگریٹ نوشی کرنیوالے افراد عام طور پر پارکنسن کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ نیورولوجی سے متعلق ایک رسالے میں دو ہزار دس کی اشاعت میں بھی سگریٹ نوشی کے باعث متعلقہ بیماری سے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا گیا۔ حتی کہ عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ہارورڈ نے بھی اپنی ریسرچ میں اس بات کی توثیق کی ہے، تاہم متعلقہ ریسرچ اس بات کا جواب دینے سے قاصر ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ سگریٹ نوشی سے موٹاپے سے تحفظ جنرل آف فیسیولوجی اینڈ بیہیویئر میں سگریٹ نوشی کے موٹاپے پر مثبت اثرات بتائے ہیں۔ تحقیق کیمطابق سگریٹ نوشی میں نیکوٹین کی موجودگی کے باعث عام طور پر اسکو استعمال کرنیوالے کم کھانا کھاتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتی ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد روبہ صحت ہونے کے زائد امکانات دل کا دورہ پڑنے کے باعث روبہ صحت ہونا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے تاہم تحقیق کیمطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد اس صورت میں زیادہ جلدی روبہ صحت ہوجاتے ہیں ان کے موازنے میں جو کہ تمباکو نہیں پیتے۔ دل کی بیماری کی ادویات کے بہتر کام میں معاونت کلوپی ڈوگرل کو عام طور پر دل کو خون پہنچانے والے شریانوں میں خون کی گرہ بن جانے کی بیماری سے متاثرہ مریضوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم حیران کن طور پر سگریٹ نوشی کی صورت میں یہ دوا بھی اپنا کام بہتر سرانجام دیتی ہے۔