برہنہ ہونے کیلئے تیار بالی ووڈ اداکارہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 15:19 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) کائرہ دت کا کہنا ہے کہ کب تک ایک اداکارہ روایتی کردار ادا کرتی رہے گی بھارت کے چھ نوجوان اداکار اور اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں برہنہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔ بالی وڈ کی ایک ہدایت کار کی جانب سے متعارف کروائی جانیوالے اس اقدام کے بارے میں بتایا جس میں وہ دو دیگر فن کاروں کو سائن کر چکی ہیں۔ تاہم بہت سارے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے فلمیں بھارت کے سینسر بورڈ کی نظر میں کچھ زیادہ ہی فحش ہوسکتی ہیں۔ بھارتی فلموں میں بہت کم یا برائے نام برہنگی ہوتی ہے۔ ماسوائے کاماسوترا پر بنائی جانے والی فلموں کے۔ بالی وڈ فلم ساز ایکتا کپور نے باکس آفس پر متعدد کامیاب فلمیں بنائی ہیں، اب ان کا کہنا ہے کہ وہ ’XXX‘ کے نام سے اپنی نئی فلم سے ایک بار بھر تہلکہ مچانا چاہتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے مزید سیکس اور برہنگی۔ عموماً اس طرح کی فلمیں بالی وڈ میں تیار نہیں کی جاتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں سے سب سے پہلے سابق پورن سٹار سنی لیون سے رابطہ کیا۔ تاہم انھوں نے انکار کر دیا کہ اب وہ اسی طرح کی فلموں میں کام نہیں کرتیں۔ انہوں نے بھر دو نوجوان فن کاروں، کائرہ دت اور رِتھوِک دھنجانی کو ان کی پہلی فلم کے لیے رابطہ کیا۔ جنھیں یہ فلم سائن کرنے میں تھوڑی بہت ہچکچاہٹ ضرور تھی۔ رِتھوِک دھنجانی نے برہنہ ہونے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

کائرہ دت کا کہنا ہے کہ کب تک ایک اداکارہ ’روایتی کردار ادا کرتی رہے گی اس کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ جس کہانی کیلئے انہوں نے سائن کیا ہے اس میں تین مکمل برہنہ مناظر ہیں، جس میں خاتون کا سامنے سے اور مرد کا پشت سے برہنہ ہونا شامل ہیں۔ جب برہنگی کے بارے میں بالی وڈ کے نامور فنکاروں سے بات چیت تو انہوں نے بھی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا۔ اداکارہ رچا چڈھا کا کہنا ہے اس اقدام کے اپنے کچھ فوائد ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا مجھے دیگر کیمپس کا معلوم نہیں لیکن میں جانتی ہوں کہ ایکتا کپور یہ کام پہلے بھی اپنی ایک فلم میں کر چکی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ یہ بہتر ہوتا ہے کہ آپ پہلے ہی اپنے موقف کی وضاحت کر دیں۔ اگر کسی اداکار یا ادکارہ کو یہ بتایا دیا جائے تو وہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اسے یہ کردار کرنا ہے یا نہیں۔ اس سے کم از کم عین موقع کاسٹ کی تبدیلی اور ہدایت کار کی بدنامی سے بچا جا سکتا ہے۔ چھ نووارد اداکاراؤں اور اداکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر سکرپٹ اور ڈرامہ کی ڈیمانڈ ہو تو وہ برہنہ ہونے کا یہ اقدام کرنے کو تیار ہیں۔ صحافی اور سٹیج اداکارہ چرنتانا بھٹ اس امر پر حیرت کا اظہار نہیں کرتیں۔ وہ کہتی ہیں ہندی فلموں میں بوس و کنار اور سیکس کے مناظر دکھائے جا چکے ہیں۔ یہ انتہائی خوبصورتی سے منظر بند کییگئے تھے۔ ایسی چیزیں ہماری فلموں میں ہورہی ہیں اور یہاں ایسی قدامت پسندی نہیں ہے جیسا لوگ خیال کرتے ہیں۔