انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 18:12 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) یہ دسمبر ہے، ایسا وقت جب کئی صنعتی مارکیٹوں کے ماہر آنے والے سال کیلئے پیشن گوئیاں کرتے ہیں۔ لیکن ایک پیشن گوئی ایسی ہے جو سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے کہ انٹرنیٹ 24 گھنٹے کیلئے بند ہو جائے گا۔ یہ خطرناک پیشن گوئی امریکی ٹیکنالوجی سکیورٹی ادارے لاگ ردھم نے کی ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ 2017ء میں کسی بھی وقت اور کہیں پر بھی ایک زبردست دھچکا پہنچ سکتا ہے۔ اگر انٹرنیٹ بند ہوا تو مالیاتی مارکیٹیں تباہ ہوجائیں گی۔ اس کی تمام علامات رواں سال ظاہر ہو چکی ہیں جس میں جرائم پیشہ افراد تجربات

کر چکے ہیں۔ چند ماہ قبل بڑے ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی ڈوس) حملے ہوئے جنہوں نے ٹوئٹر اور اسپوٹیفائی جیسی ویب سائٹوں کو گھنٹوں کیلئے بند کیا۔ ایسے ہی حملے پہلے بھی ہوئے تھے جو محض تجربات تھے۔