دوسروں کے خرچے پر پوری دنیا کیسے گھومی؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 08:20 صبح

نیو یارک (شفق ڈیسک) پوری دنیا گھومنے کا شوق سبھی کو ہوتا ہے مگر سفر کے اخراجات برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ مگر امریکہ کی ایک لڑکی نے ایک ڈالر بھی خرچ کئے بغیر پوری دنیا گھوم لی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کیمطابق 20 سالہ ایلسا امریکی ریاست وسکانسن کے شہر میڈیسن کی رہائشی اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ اس نے مفت دنیا گھومنے کا شوق پورا کیا ہے۔ ایلسا اس ویب سائٹ کے ذریعے دیگر ممالک کے مردوں سے رابطہ کرتی اور پھر ان سے ملاقات کیلئے وہاں پہنچ جاتی۔ اسکے سفر کے تمام اخراج

ات وہ مرد برداشت کرتے تھے۔ رپورٹ کیمطابق ایلسا اب تک برطانیہ، دبئی، کینکون، یونان اور دیگر کئی ممالک کی سیاحت کر چکی ہے۔ ایلسا کا کہنا ہے کہ یہ کام کرکے مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں کوئی شہزادی ہوں۔ دنیا گھومنا بہت مسحور کن اور مزے سے بھرپور کام ہے کیونکہ میں انتہائی کم عمری میں ہی پوری دنیا کی سیر کر رہی ہوں۔ میں کئی ایسے لوگوں کو بھی جانتی ہوں جو 40 سال کے ہو گئے ہیں اور اپنی ریاست سے بھی کبھی باہر نہیں گئے۔ میں نے مس ٹریول پر کبھی ایک ڈالر تک خرچ نہیں کیا۔ میں جس مرد کو بھی ملنے گئی میرا تمام خرچ اسی نے اٹھایا ہے۔ میں ملاقات سے پہلے ہی ان مردوں کیساتھ طے کر لیتی ہوں کہ ہمارے درمیان جسمانی تعلق قائم نہیں ہو گا۔ لہٰذا میں جب بھی کسی مرد کے پاس دوسرے ملک جاتی ہوں تو ہم الگ کمروں میں قیام کرتے ہیں۔ مس ٹریول پر ایسے مرد بھی موجود ہیں جو جسمانی تعلق کو ترجیح دیتے ہیں۔ میں ایسے مردوں کو نظرانداز کرتی ہوں۔