انسان ہوس کا غلام بن جائے تو بہت زیادہ گر جاتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 14:39 شام

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز کیا گیا انسان جب ہوس کا غلام بن جائے تو خود کو اتنا گرا لیتا ہے کہ درندے بھی اسے دیکھ کر شرمانے لگیں۔ برطانیہ میں ایک ایسے ہی شیطان صفت نوجوان نے تین سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لیکن اس ننھی بچی کی بہادری دیکھئے کہ وہ اس درندے کیخلاف قانونی کارروائی میں ناصرف پوری طرح شامل ہوئی بلکہ عدالت میں جاکر بیان ریکارڈ کرایا اور وکلاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کیمطابق یہ بچی برطانیہ کی عدالتی تاریخ میں شواہد پیش کرنیوالی کم عمر ترین فرد بن گئی ہے۔ اسے ظلم کا نشانہ بنانیوالے بدبخت شخص کا نام تھامس نون ہے۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ جب انکی ننھی بیٹی کو 26 سالہ شیطان صفت شخص نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو بچی نے انہیں خود تمام واقعے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی سے بار بار پوچھا کیونکہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ اتنی چھوٹی عمر کی بچی کے ساتھ بھی کوئی بھیڑیا صفت شخص ایسا سلوک کر سکتا ہے۔ جب انکی بیٹی نے بار بار انکے سوالات کے ایک جیسے جوابات دیئے تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ وہ عورت جس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد وہ دلیرانہ کام کر دیا جو تاریخ میں کوئی اور خاتون نہ کر سکی تھی، نئی مثال قائم کر دی پولیس نے جب تھامس نون کو گرفتار کیا تو اس نے اپنے جرم کو ماننے سے صاف انکار کر دیا، تاہم جب بچی کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم پر تھامس نون کے ڈی این اے کے شواہد موجود تھے۔ بعدازاں پولیس کی تفتیش اور عدالتی کارروائی کے دوران اس نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا۔ عدالت کی جانب سے اسے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، اور یہ سزا دلوانے میں متاثرہ بچی کا کردار اہم ترین رہا۔ شیطان صفت شخص کا نام عمر بھر کیلئے جنسی مجرموں کے رجسٹر میں درج کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔