امریکہ میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 15:04 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیویارک میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ 8 نومبر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیکے بعد ٹرمپ کی پہلی پریس کانفرنسامریکہ میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کے موقع پر نیویارک شہر کے باشندوں نے ٹرمپ ٹاور کے باہر ان کبخلاف مظاہرہ کیا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ نیویارک کے شہریوں نے ٹرمپ کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے نو منتخب صدر کی پالیسیوں پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکی پولیس نے واشنگٹن میں ایک

مظاہرے میں شریک متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جو گوانتانامو جیل بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واشنگٹن کے شہریوں نے ایک مظاہرہ کر کے موجودہ صدر باراک اوباما سے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس ترک کرنے سے پہلے گوانتانامو جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ مظاہرے میں شریک بہت سے لوگ علامتی طور پر گوانتانامو جیل کے قیدیوں کی ہی طرح کا لباس پہنے ہوئے تھے۔ امریکی کانگریس کے بھی متعدد ارکان نے اوباما کو خط ارسال کر کے ان سے کہا کہ وہ گوانتانامو جیل بند کر دیں۔ اوباما نے دو ہزار آٹھ میں وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد کہا تھا کہ وہ گوانتانامو جیل بند کر دینگے مگر آٹھ سال گزر جانے کے بعد بھی انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔