اب لمبی عمر پائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 16:41 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں لوگوں کی عمریں 90 سال سے بھی زائد ہوتی ہیں اور ان خطوں کو بلیو زونز کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ نہ صرف لمبی عمریں رکھتے ہیں بلکہ ان کی صحت بھی قابل رشک ہوتی ہے اور یہ ادویات بھی نہیں کھاتے۔ نیشنل جیوگرافک کیمطابق دنیا میں پانچ اس طرح کے زون ہیں جن میں جاپان، لومالینڈا کیلی فورنیا، کوسٹا ریکا، اٹلی اور یونان کے جزائر شامل ہیں۔ ان افراد کی لمبی عمروں کے پیچھے چھپے راز: زیادہ پانی کا استعمال یہاں رہنے والے لوگ دن میں پانچ سے چھ گلاس پانی پیتے ہیں جس

کی وجہ سے ان کا ہارٹ ریٹ بہتر رہتا ہے۔زیادہ پانی کی وجہ سے یہ لوگ صحت کے دیگر مسائل سے بھی بچ جاتے ہیں۔ سبزیوں کا استعمال یہاں بسنے والے لوگ گوشت کی بجائے سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ لوگ کم حراروں والے کھانے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ کم کھانا یہ لوگ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا شوق سے کھاتے ہیں اور رات کے کھانے سے حتی الامکان پرہیز کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ تندرست و توانا رہتے ہیں۔ خاندان کے ساتھ یہ لوگ اپنے خاندان کے ساتھ بخوشی زندگی گزارتے ہیں اور کسی بھی طرح کے ایسے عمل سے دور رہتے ہیں جو کہ فیملی کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو۔ ذہنی تناؤ سے اجتناب یہ لوگ خوش و خرم زندگی گزار کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور ہر ایسی چیز سے دور بھاگتے ہیں جس کی وجہ سے ذہن پر کوئی بوجھ ہو۔ کریڈیٹ کارڈ اور بینک نہ ہونے کی وجہ سے مقروض نہیں ہوتے اور ذہنی تناؤ سے دور رہتے ہیں۔