پولیس خاتون سے اتنی بڑی رقم پا کر حیران

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 19:27 شام

بوگوٹا (شفق ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ائرپورٹ پر ایک خاتون گھبرا کر چل رہی تھی۔ شک گزرنے پر نیشنل پولیس کے آفیسرز نے اس کی تلاشی لی تو جوتوں سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سب دنگ رہ گئے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کیمطابق خاتون نے جوتوں کے دو جوڑوں میں 500 یورو کے سینکڑوں نوٹ چھپا رکھے تھے۔ اس نے کل ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 1 کروڑ 97لاکھ روپے) کی رقم جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ اس کے علاوہ 5 ہزار 950 یوروز اس کے ہینڈ بیگ میں بھی موجود تھے۔ رپورٹ کیمطابق نیدر لینڈ کی یہ 29 سالہ خاتون

برسلز سے کولمبیا پہنچی تھی جہاں اسے ایڈولفو سواریز میڈریڈ بیراجس ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’خاتون کی سخت تلاشی کے بعد جب جوتوں کو توڑا گیا تو اس کے اندر 500 یورو کے نوٹ تہہ لگا کر اور ان کے پیکٹ بنا کر رکھے گئے تھے۔ ہر جوتے میں رقم کے دو پیکٹ موجود تھے۔ دی مرر کیمطابق تاحال گرفتار ہونیوالی خاتون کے متعلق تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔