مردانہ کمزوری کی دس اہم وجوہات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 19:14 شام

نیو یارک (شفق ڈیسک) قدرت نے نسل انسان کی بقاء کیلئے جنسی عمل کا ذریعہ پیدا کیا ہے جسکی انجام دہی کیلئے ضروری ہے کہ مرد وہ مخصوص تناؤ کی صلاحیت رکھتا ہو جسے ایستادگی کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ایستادگی کے بغیر جنسی عمل کی انجام دہی ممکن نہیں اور اسے عرف عام میں نامردی کہا جاتاہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے کئی ایسی بھی ہیں کہ جنہیں آپ احتیاط کا دامن تھام کر اپنی زندگی سے دور رکھ سکتے ہیں۔ان کا احوال درج ذیل ہے۔ 1۔ سگریٹ نوشی: ہر قسم کے نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس میں سگریٹ

بھی شامل ہے۔ جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو نامردی ہونا یقینی بات ہے۔ 2۔ ذیا بیطس: اس بیماری کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار نارمل نہیں رہتی اور اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 50 فیصد مریض نامردی کا سامناکرتے ہیں۔ 3۔ موٹاپہ: موٹے لوگ دیگر مسائل کے علاوہ کولیسٹرول کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور نتیجتاًنامردی پیدا ہوتی ہے۔ 4۔ دیگر بیماریاں: ہائی بلڈ پریشر، اعصابی بیماریاں، ریڑھ کی ہڈی یا دماغی چوٹ، الزائمر اور فالج بھی نامردی پیدا ہو سکتی ہے۔ 5۔ پیرانہ سالی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کی صحت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اعضائکو خون کی سپلائی ماند پڑجاتی ہے۔ 6۔ ذہنی دباؤ: ذہنی دباؤ نامردی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس سے بچنے کیلئے ورزش کریں، نیند پوری کریں اور لڑائی جھگڑے اور غصے سے بچیں۔ 7۔ ڈپریشن: یہ بیماری ذہنی دباؤ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ڈپریشن کی ادویات بھی نامردی پیدا کرتی ہیں۔ 8۔ فحش بینی: فحش فلموں میں دکھائے جانیوالے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں نا مرد بنا دیتا ہے۔ 9۔ گنجہ پن: ڈاکٹر مائیکل اروگ کا کہنا ہے کہ گنجے پن کی دواسٹرائڈ جنسی جوش میں کمی اور نا مردی پیدا کر سکتی ہے۔ 10۔ سائیڈ افیکٹ: بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ میں نامردی بھی شامل ہے۔ان میں بلڈ پریشر کی ادویات اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں