سمر فس دی لاسٹ ویلج کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 18:48 شام

لاس اینجلس (شفق ڈیسک) ہالی وڈ کی نئی فلم سمرفس دی لاسٹ ویلج کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کیمطابق 2011ء کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی سمرفس کے نئے حصے کی ہدایات کیلی ایسبیری دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی سمرفس کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دینگے۔ فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن شامل ہیں۔ مذکورہ فلم 7 اپریل 2017ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔