سخت سکیورٹی میں ٹرمپ کی حلف برداری اور مظاہرے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 18:40 شام
واشنگٹن (شفق ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کیمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر سکیورٹی اہلکاروں نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ایسے عالم میں انجام پارہی ہے کہ ان کی پالیسیوں کیخلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مظاہروں میں ٹرمپ کی پالیسیوں پرسخت احتجاج اور انہیں اقتدار تک پہنچنے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سروے رپورٹوں کیمطابق اقتدار کی باگ ڈورر سنبھالتے وقت سابق امریکی صدور کی نسبت عوام کے درمیان ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے ہے یہاں تک کہ انہیں گذشتہ چالیس برسوں میں سب سے کم پسند کیا جانیوالا صدر شمار کیا جا رہا ہے۔ امریکی کانگریس کے چالیس سے زیادہ ڈیمو کریٹ اراکین سمیت امریکی فنکاروں، سماجی کارکنوں، شہری حقوق کے کارکنوں اور مشہور شخصیتوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کرنیکا اعلان کر رکھا ہے۔ نو منتخب امریکی صدر کے متنازعہ بیانات اور انکا رویہ، امریکی عوام اور مشہور شخصیتوں کی تنقیدوں کا باعث بنا ہے۔