اوباما نے پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 11:35 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ )اوبامہ انتظامیہ نے جانے سے پہلے پاکستان کو لشکر طیبہ ،جیش محمد اور حقانی نیٹ ورک کے مبینہ ٹھکانے ختم کرنے کے لیے ”انتہائی سخت“پیغام دے دیا ہے۔امریکی ایلچی رچرڈ ورما کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔امریکی انتظامیہ نے پاک بھارت سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران امریکہ اور بھارت کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوئے ہیں۔صدر اوبامہ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان 9 ملاقاتیں ہو

ئیں اور سینکڑوں اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نواز دہشت گردوں کے بھارت میں داخلے کی متعدد کوششوں کی امریکہ نے سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ نے اقوام متحدہ کے 71ویں اجلاس میں پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا تھا۔