لڑکی نے آدمی کا ریپ کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 19:56 شام
نیویارک (شفق ڈیسک) خواتین کے ساتھ جنسی جرائم کے افسوسناک واقعات تو ساری دنیا میں پیش آتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک نوعمر لڑکی نے خنجر کی نوک پر ایک نوجوان کی عصمت دری کرکے بے حیائی کی الگ ہی مثال قائم کردی ہے۔ اخبار میٹرو کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں 17 سالہ لڑکی میری سمتھ نے ریاست مشی گن کے علاقے ساگینا میں ایک نوجوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس کی عزت لوٹ لی۔ رپورٹ کے مطابق میری سمتھ خنجر لہراتے ہوئے نوجوان پر حملہ آور ہوئی اور اسے زمین پر لیٹ جانے کا حکم دیا۔ اس نے نوجوان کو دھمکی دی کہ اگر اس کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ خنجر اس کے سینے میں گھونپ دے گی۔ پولیس کے مطابق نوجوان خوفزدہ ہوکر اس کی بات ماننے پر تیار ہوگیا۔ میری سمتھ نے اسے زبردستی بے لباس کیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی۔ ملزمہ نے واردات کے دوران اپنے ایک ہاتھ میں خنجر تھامے رکھا جسے وہ بار بار نوجوان کی آنکھوں کے سامنے لہراتی رہی تاکہ وہ فرار ہونے کی جرأت نہ کر سکے۔ فیس بک پر خاتون نے ایسی بات لکھ دی کہ دیکھتے ہی شوہر نے جان لے لی زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان نے بعدازاں ساگیناکاؤنٹی پولیس کو شکایت کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف بزور ہتھیار زیادتی کرنے کے الزام کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے ساگیناکاؤنٹی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمہ کو تین فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ الزامات ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔