ناسا نے جدید راکٹ سٹینڈ تعمیر کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 17:32 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکا کے خلائی ادارے ناسا نے جدید خلائی راکٹ کو لانچ کرنیکے لئے راکٹ سٹینڈ تعمیر کر لیا۔ نیا لانچ سسٹم نئی نسل کے راکٹوں کو لانچ کر سکے گا جو 20 لاکھ پونڈ تھرسٹ سے اوپر اٹھے گا۔ ناسا نے اس راکٹ کے بڑے ایندھن ٹینک کی آزمائش کیلئے تجرباتی راکٹ سٹینڈ ریاست الاباما میں بنا لیا ہے۔ فیول ٹینک میں 5 لاکھ سینتیس ہزار گیلن مائع ہائیڈروجن بھرا جائے گا۔ یہ سٹینڈ دو سو اکیس فٹ لمبا ہے۔ یہ انسان کے مریخ کی جانب سفر کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔