دنیا کا سب سے بڑے ٹری ہاؤس بنانے میں 15 سال لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 19:42 شام

 

نیویارک (شفق ڈیسک) اگر اس ٹری ہاؤس کی تمام منزلوں پر رہنے کے قابل جگہ کی پیمائش کی جائے تو وہ 3000 مربع میٹر ہو گی۔ اس ٹری ہاؤس کی چار منزلیں ہیں۔ تین منزلوں کے بعد چوتھی منزل پنٹ ہاؤس کی طرح ہے۔ جغرافیہ دان اور فوٹو گرافر چک سوتھلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹری ہاؤس ہے۔ 97 فٹ اونچا یہ ٹری ہاؤس کراس ویل، ٹیننسی میں واقع ہے۔ اس ٹری ہاؤس کو 6 درختوں سے سہارا دیا گیا ہے۔ اس ٹری ہاؤس میں 80 کمرے، ایک باسکٹ بال ہوپ، چرچ اور بیل ٹاور بھی ہیں۔ اس ٹری ہاؤس کو 14 سال سے زیادہ

عرصے میں بنایا گیا۔ اس پر 12000 ڈالر کی لاگت آئی۔ 2012ء میں ایک فائر مارشل نے فائرکوڈز کیخلاف ورزی پر اسے بند کر دیا۔ آج کل ایک بار پھر اسے کھلوانے کیلئے ایک پیٹشن دائر کی گئی ہے، جس پر 2000 افراد نے دستخط کئے ہیں۔