7 مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی غیر قانونی ہے: معتبر اور طاقتور ترین تنظیم بھی کہہ اٹھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 07:46 صبح

جینیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ سفر پر پابندی غیرقانونی ہے‘انسانی حقوق کے قوانین میں کسی بھی قومیت کے ساتھ امتیازی سلوک کی ممانعت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد زید الحسین نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم م

مالک کے شہریوں پر امریکہ سفر پر پابندی غیرقانونی ہے۔ پیر کو جاری ایک مختصر ٹویٹر پیغام میں زید بن رعد نے کہا کہ انسانی حقوق کے قوانین میں کسی بھی قومیت کے ساتھ امتیازی سلوک کی ممانعت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ایسے اقدام سے شدت پسندوں کو مزید شہ ملے گی۔ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکیوٹو آرڈر پر دستخط کے ذریعے تمام مہاجرین کی امریکہ آمد پر 120 دن کیلئے پابندی لگائی تھی جبکہ شامی مہاجرین کو غیرمعینہ مدت کیلئے امریکہ آمد سے روکا گیا تھا اور ایران‘ عراق‘ لیبیا‘ صومالیہ‘ سوڈان اور یمن سے تمام شہریوں کے داخلے پر 90 روزکیلئے پابندی لگائی تھی۔ٹرمپ کے ایسے اقدامات کو عالمی رہنماؤں اور امریکی سیاستدانوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔