عافیہ صدیقی کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 10:56 صبح

 

نیویارک،کراچی (ماینٹرنگ رپورٹ)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ میں موجود وکیل کیتھی مینلے نے حال ہی میں ایک پیغام میں کہاکہ ’مجھے نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ملنے والا سنہری موقع پاکستانی حکومت نے ضائع کر دیا ہے‘۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وکیل کیتھی کا کہنا تھا کہ حکومت چھوڑنے سے قبل امریکی صدرباراک اوباما کسی سیاسی مضمرات کے بغیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرسکتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر

عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کروائی،ابھی بھی امید کی کرن باقی ہے اور عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ براہ مہربانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اس نادر موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔