سیاہ فاموں کے خلاف تعصبات میں بے پناہ اضافہ: سروے رپورٹ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 18:37 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکا میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق صدر بارک اوباما کے دور حکومت میں نسلی تفریق میں اضافہ ہوا ہے۔ سی این این اور او آر سی کی جانب سے کرائے گئے مشترکہ سروے کے مطابق 54 فیصد امریکیوں کا خیال ہے جب سے صدر بارک اوباما برسر اقتدار آئے ہیں سیاہ فاموں اور سفیدفاموں کے درمیان تعلقات بدتر ہوگئے ہیں،جون کے مہینے میں کرائے گئے ایسے ہی ایک سروے میں 43 فیصد افراد نے ایسی رائے کا اظہار کیا تھا جس سے 11 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ سروے نتائج ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب بیشتر امریک
ی شہریوں کا خیال ہے کہ سیاہ فاموں کے خلاف تعصبات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، امریکی عوام نے ملک کے عدالتی نظام میں پائے جانے والے نسلی تعصبات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔