امریکی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ طبی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 10:18 صبح

 

نیویارک (شفق ڈیسک) یکم جنوری امریکہ کیلئے سب سے زیادہ خطرناک دن ہوتا ہے جس میں کسی اور دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی جانیوالی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں یکم جنوری کو اموات کی تعداد سال کے کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اگر یوں کہا جائے کہ امریکا میں سب سے زیادہ اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ تحقیق کے دوران 25 سال کے دوران جاری ہونیوالے ڈیتھ سرٹیفکیٹس کا مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ

بات سامنے آئی کہ یکم جنوری کو سب سے زیادہ ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے اور تمام لوگوں کی اموات قدرتی طور پر ہوئی تھی۔ تحقیق میں قدرتی طور پر مرنے والے افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا جس میں معمولی بیماری سے مرنے یا کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہونیکے علاوہ بڑھاپے میں مرنیوالے افراد شامل ہیں تاہم اس میں حادثے کے شکار ہونیوالے افراد شامل نہیں۔ امریکا میں اموات سے متعلق تحقیق کرنیوالے ماہر ڈیوڈ فلپ کا کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ آخر یکم جنوری ہی کو امریکا میں شرح اموات زیادہ کیوں کہ اس سوال کا جواب تلاش کرنا ابھی باقی ہے۔