یہ ہوتی ہے شرم اسے کہتے ہیں حیا : امریکہ سے شریفوں کو شرما دینے والی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 07:14 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل مائیکل فلن نے روس کے ساتھ اپنے رابطے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔جنرل فلن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کی۔ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے اپنی گفتگو کے متعلق حکام کو گمراہ کیا۔

امریکی میڈیا میں یہ باتیں سامنے آئیں تھیں کہ وزارت انصاف نے وائٹ ہاؤس کو گذشتہ ماہ ہونے والے رابطوں کے متعلق متنبہ کیا تھا۔ان میں کہا گیا تھا کہ فلن روس کی بلیک میلنگ سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ قومی سلامتی کے اپنے مشیر جنرل مائیکل فلن کے روسی سفیر سے رابطے کے بارے میں جاری تنازعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔جنرل مائیکل فلن اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنے جب میڈیا میں ان کے بارے میں یہ اطلاعات آئیں کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کی۔جنرل فلن نے ٹرمپ انتظامیہ کو روسی سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں گمراہ کرنے پر نائب صدر سے معافی بھی مانگی ہے۔