پُراسرار روشنیاں، خلائی مخلوق کے ا ثرات واضح

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 21:14 شام

 

واشنگٹن (شفق ڈیسک) اڑن طشتریوں اورخلائی مخلوق پر یقین رکھنے والے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلا میں پراسرار روشنیاں دکھائی دیتی ہیں، بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلا باز نے ایسی روشنیاں نظر آنے پر انھیں چھپانے کی کوشش کی سازشی نظریات کا پرچار کرنے والے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی گئی ہے۔گروپ کا کہنا ہے کہ جب خلا میں پراسرار روشنیاں نظر آئیں تو خلا باز نے کیمرے کے آگے ہاتھ رکھ دیا اور یہ حرکت

دو بار کی۔سکیور ٹیم ٹین نامی گروپ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پراسرار روشنیاں نامعلوم خلائی چیز کی ہوسکتی ہیں اور خلائی مخلوق کے وجود کو ثابت کرتی ہیں۔گروپ اس سے پہلے بھی کئی ایسے دعوے کرچکا ہے تاہم سائنسی حلقوں میں اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔