موت سے پہلے مرنیوالے کی آخری خواہش پوری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 15:31 شام

جب ایماریلو، ٹیکساس (شفق ڈیسک) ایک ہسپتال میں موجود سٹاف کو اندازہ ہوا کہ راؤل ٹائنی ہینوجوسا کے پاس زیادہ وقت نہیں تو انہوں نے فوراً ہی اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کی شادی اس کی دوست یونی لاماس کیساتھ کرنے کا بندوبست کر دیا۔ شادی کے 36 گھنٹے بعد ہی ٹائنی چل بسا۔ 33 سالہ ٹائنی کئی سالوں سے کینسر کے اور 2012 سے گلے اورپھیپھڑوں کی انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھا۔ ٹائنی اور لاماس اپنی شادی کیلئے پیسے جمع کر رہے تھے جو ٹائنی کے علاج پر خرچ ہو گئے۔ لاماس نے سی این این کو بتایا کہ ٹائنی اس سے کہانیو

ں کی طرح بہترین انداز میں شادی کرنا چاہتا تھا مگر پھر اسیکینسر ہو گیا۔ ٹائنی کے دوست ڈومنگو روڈرگواز نے دونوں کی شادی کی تقریب فیس بک پر لائیو بھی براڈ کاسٹ کی تھی۔ ٹائنی 3 سالوں سے کینسر سے لڑ رہا تھا۔ 6 ہفتے پہلے اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اس کے پھیپھڑے اور گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔ مرنے سے ایک دن پہلے ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو ٹائنی نے لاماس کے ساتھ شادی کر کے گھر جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کی خواہش پر ہسپتال کے سٹاف نے فوراً ہی شادی کی انتظامات کیے اور ہسپتال میں ہی دونوں کی شادی کرادی۔