لڑکی نے اپنے باپ سے شادی کر لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 16:24 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) مغربی معاشرے میں خاندانی نظام کی تباہی اور اخلاقی زوال کا ذکر آپ اکثر سنتے ہوں گے لیکن یہ تباہی کس نہج کو پہنچ چکی ہے اس کا اندازہ آپ ایک امریکی جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے لگاسکتے ہیں۔ رپورٹ کیمطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈاٹ پر اپنا دکھ بیان کرنیوالی نوجوان لڑکی کا کہنا ہے کہ عرصہ دو سال سے وہ ہیمی نامی ایک نوجوان سے تعلق استوار کئے ہوئے ہے۔ دونوں اکٹھے قیام پذیر رہے اور عملاً میاں بیوی ہی تھے، تاہم اب باقاعدہ شادی کرنا چاہ رہے تھے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے

اپنے والد کو صرف تصاویر میں د یکھا تھا کیونکہ اس کی پرورش اس کی والدہ نے اکیلے ہی کی تھی۔ حال ہی میں وہ اپنے منگیتر ہیمی کی والدہ سے ملیں تو انہوں نے بتایا نے بتایا کہ ہیمی کا موجودہ باپ دراصل اس کا سوتیلا باپ ہے۔ جب لڑکی نے اصل باپ کی تصویر دیکھنے کی فرمائش کی تو یہ دیکھ کر اس کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی کہ یہ اسکے اپنے والد کی تصویر تھی۔ اس کیلئے یہ انکشاف انتہائی لرزہ خیز تھا کہ جس نوجوان کیساتھ وہ گزشتہ دو سال سے تعلق استوار کئے ہوئے تھی وہ اسی کے باپ کی اولاد تھا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس روز ہیمی گھر لوٹا تو اس نے رو رو کر سارا ماجرا اسکے سامنے بیان کیا، لیکن یہ جان کر اسے ایک اور جھٹکا لگا کہ ہیمی کو یہ سچ ایک سال پہلے ہی معلوم ہوچکا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ حقیقت جاننے کے باوجود اپنی محبت کھونا نہیں چاہتا تھا لہٰذا اس بات کو چھپائے رکھا۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں سچ جاننے کے بعد بھی شادی منسوخ کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی تیاریوں پر بھاری اخراجات کر چکی ہے اور ہیمی کو پسند بھی کرتی ہے، لہٰذا شادی وقت مقررہ پر ہی ہو گی۔