جسم کے اس حصے کی شیو خواتین کا انتہائی حیران کن فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 17:40 شام

نیو یارک (شفق ڈیسک) خواتین کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو لگ بھگ ہر مرد کے ذہن میں ہوتا ہے۔ کچھ مرد تو خواتین کی نظروں میں پسندیدہ بننے کیلئے اپنی ٹانگوں تک کی شیو کر لیتے ہیں، مگر اب ایک تحقیقاتی سروے میں ایسے مردوں کو بری خبر سنا دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کیمطابق ویمیز ہیلتھ کیطرف سے کرائے گئے ایک سروے میں خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ ٹانگوں کی شیو کرنیوالے مردوں کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ اسکے جواب میں 49.3 فیصد خواتین نے جواب دیا کہ ہمارے نزدیک یہ بہت غیر فطری اور ناپسندیدہ عمل ہے۔ مردوں کو اپنی ٹانگوں کے بالوں کو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے۔ 28.5 فیصد کا کہنا تھا کہ ہمیں کلین شیو کرنیوالے مرد پسند نہیں لیکن وہ مرد قابل ستائش ہیں جو اپنی ٹانگوں کے بالوں کی تراش خراش کرتے ہیں۔ صرف 22.22 فیصد خواتین نے اس حوالے سے مثبت جواب دیا اور کہا کہ مردوں کا اپنی ٹانگوں کی شیو کرنا بہت اعلیٰ ہے اور ہم ایسے مردوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔ سروے میں خواتین سے مردوں کے خوش شکل ہونیکے متعلق بھی سوالات کئے گئے جن کے جواب میں معلوم ہوا کہ مردوں کی خوش شکلی خوش پسندیدگی کے تناظر میں زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ خواتین ایسے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں جو بے غرض اور دوسروں کی مدد کرنیوالے ہوں۔ سروے میں خواتین کی واضح اکثریت نے خوش شکل مردوں پر ایسے مردوں کو ترجیح دی جو دوسروں کی مدد کا جذبہ رکھتے ہوں، کسی بے گھر کو کھانا کھلا دیتے ہوں یا کسی ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوں۔