ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز سے ملتا جلتا طیارہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 14, 2016 | 18:23 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) ایلائٹرن ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر کا ملاپ ہے جو 627 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتا ہے۔ ایک ائروسپیس کمپنی نے دنیا کا عجیب طیارہ بنایا ہے جو ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کے درمیان کی کوئی شے ہے۔ ایلائٹرون کمپنی نے الائٹرون نام سے ہی ایک ہوائی جہاز بنایا ہے جس میں 6 مستقبل بازو (ونگز) اور 2 پنکھڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ مرکزی بازوؤں کو بہت ہلکا پھلکا بنایا گیا ہے جو پروازکے دوران رکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔ اس طرح 4 نشستوں والا یہ طیارہ 627 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا

ہے۔ کمپنی کیمطابق اس انوکھے طیارے میں مستقل بازو اسے طیارے جیسی رفتار دیتے ہیں اور پنکھڑیاں اسے ہیلی کاپٹر کے طرح اوپر اٹھنے اور اترنے میں مدد دیتی ہیں۔ اسطرح یہ بہت چھوٹی سی جگہ سے پرواز کرسکتا ہے اور اسے لمبے چوڑے رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسے طبی امداد کی ہنگامی حالت، لوگوں کی تلاش اور ہوائی ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ آفت زدہ علاقوں میں بھی اس سے مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ کمپنی ناسا کیساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے اور 2017 اسے ہوائی سرنگ (وند ٹنل) میں آزمایا جائیگا۔ تاہم کمپنی کیمطابق اس کی ٹیسٹ فلائٹ میں کچھ مشکل پیش آئی اور ہنگامی طور پر اترنے کے بعد پائلٹ کو چوٹیں آئی ہیں۔