فیس بک نے خرید و فروخت کا پلیٹ فارم متعارف کروا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 14, 2016 | 18:26 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) فروخت کنندہ اشیاء کی تصاویر اپ لوڈ کرسکیں گے، eBay کیلئے چیلینج۔ سماجی ویب سائٹس کی دنیا کی سب سے مقبول سائٹ فیس بک نے اپنے یوزرز کیلئے مختلف اشیاء کی خرید و فروخت کا ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ فروخت اور خریداری کے مشہور ایپلی کیشن eBay کے مدمقابل لائے جانیوالے فیس بک کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کیلئے ایف بی کیجانب سے اپنے صارفین کو انوائٹ کیا جارہا ہے۔ استعمال کنندگان کو اس نئے پلیٹ فارم کی طرف متوجہ کرنے کیلئے فیس بک ایک نیا آئیکون ’’شاپ آئیکون&lsq

uo;‘ متعارف کرائیگی، جو اس سائٹ کے پیجز پر آنیوالے نوٹیفیکشنز اور پیغامات کے آئیکون کیساتھ نمودار ہوگا۔ یہ نیا آئیکون اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی موبائل ایپلی کیشن پر سکرین کے نچلے حصے میں دکھائی دیگا۔ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا متعارف کردہ نیا پلیٹ فارم آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہوگا۔ فیس بک کے متعارف کردہ اس شاپنگ پلیٹ فارم پر استعمال کنندگان مختلف آئٹمز کی تصاویر دیکھ سکیں گے، جو انکے قریبی سٹورز پر دست یاب ہونگی۔ اس کیساتھ ہی وہ اپنی مطلوبہ مختلف پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلات سرچ بھی کرسکیں گے۔