شوہروں کی دھلائی کونسا ملک کس نمبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 20:59 شام

 

نیویارک (شفق ڈیسک) شوہروں کی دھلائی میں مصری خواتین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ برطانیہ اور بھارت کی خواتین اپنے شوہروں کی درگت بنانے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک سروے کیمطابق شوہروں پر بھی جوتوں، بیلنوں، ڈنڈوں اور بیلٹوں کا کہیں کہیں آزادانہ استعمال ہوتا ہے شوہروں کی دھلائی میں مصری خواتین کا پہلا نمبر ہے، مصر کے بعد بھارت اور برطانیہ کی خواتین اپنے شوہروں کی درگت بنانے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر خواتین کو شوہر پر تشدد کا موقع نہ ملے تو وہ انہیں برا بھلا کہہ کر اور گالیاں نکال کر اپنے دل کی بڑھاس نکال لیتی ہیں۔